کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور فٹنس کیلئے آن لائن ویریفیکیشن ایپلیکیشن ’’ ٹرانز ایپ ‘‘ کا اجراء

محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ خیبر پختونخوا نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے صوبے میں چلنے والی کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹس اور فٹنس کی آن لائن تصدیق کیلئے ’’ ٹرانز ایپ (TRANS APP )‘‘ کے نام سے ایپلیکیشن متعارف کر دی ہے۔اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد وزیر نے منگل کے روز باقاعدہ طور پر ٹرانز ایپ ایپلیکیشن کا افتتاح کیا ۔سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کامران رحمان ، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ شریف حسین ، سیکرٹری پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خالد خان ، ایم آئی ایس منیجر عمران خان کے علاوہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے دیگر متعلقہ افسران بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی اصلاحاتی پالیسیوں کی بدولت محکمہ ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کر کے اس کی کارکردگی اور استعداد میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے ٹرانز ایپ ایپلیکیشن کے اجراء کے حوالے سے کہا کہ اس ایپیلیکیشن کی مدد سے جہاں کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹس اور فٹنس کی موقع پر تصدیق سے جعلی روٹ پرمٹس کا خاتمہ ممکن ہو گا وہاں صوبائی محاصل میں بھی کافی اضافہ ہو گا۔ملک شاہ محمد نے کہا کہ ٹرانز ایپ ایپلیکیشن کی بدولت روٹ پرمٹس کے اجراء میں شفافیت آئے گی اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹس اور فٹنس کا مکمل ریکارڈ بھی دستیاب ہو گا۔انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی ایم آئی ایس ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمے کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور اس کی کارکردگی میں مزید اضافے کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ مستقبل میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور تصدیق کیلئے بھی آن لائن ایپلیکیشن کا جلد آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو فعال بنانے کیلئے اے ڈی پی کا 22فیصد اس ضمن میں مختص کیا جو حکومتی ترجیحات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ملک شاہ محمد نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ صوبے میں پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ سمیت دیگر کئی بڑے منصوبوں پر کام کر رہا ہے جن کی تکمیل سے بین الاضلاعی آمد و رفت میں عوام کو بھر پور سہولیات میسر آ سکیں گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s