خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کا عوام کو ماموں بنانے کا سلسلہ جاری ، پی ٹی آئی والوں کا دوغلا پن ، پرانے منصوبے پر عمران خان کو ماموں بنا دیا

2010 کے 2020 تک بنائے گئے منصوبوں میں لاوی کا منصوبہ شامل تھا-

ایکنک کی منظور شدہ لاوی منصوبے کو چار سال ٹرانسپرنسی کے نام پر لٹکائے رکھا گیا

2017 میں مکمل ہونیوالے ہائیڈل پراجیکٹ کا دوبارہ افتتاح پرویز خٹک نے کردیا اب 2022 میں مکمل ہوگا..

پیڈو حکام جواب دینے سے انکاری ، پبلک ریلیشن آفیسر اسد علی شاہ بھی ایم ایس ایس کا جواب دے نہیں سکے

دو دن رابطوں کے باوجود پیڈو حکام … ہم نہیں مل سکتے … کی گردان جاری 

چترال کا لاوی ہائیڈل پاور پراجیکٹ…جسے پختونخواہ انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تحت سال 2010 میں دس سالہ پاور جنریشن منصوبوں میں شامل کیا تھا- اے این پی دور حکومت میں69 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے اس منصوبے کو مڈ ٹرم منصوبے میں شامل کیا گیا تھاجس پر مالیت 12.235 بلین روپے کی لاگت آنی تھی اور اسے 2017 ء میں مکمل ہونا تھا- 2011-12 میں اس منصوبے کیلئے 249 ملین روپے رکھے گئے جبکہ سال 2012-13میں 1.915 ملین روپے مختص کئے گئے تھے- جنوری 2013 ء میں اس کی بڈنگ اے این پی دور حکومت میں کی گئی تاہم پی ٹی آئی کی حکومت نے گیارہ نومبر 2013 ء کو اسے کینسل کروا جس کی وجہ بڈرز کی جانب سے زیادہ بولی تھی جو حکومت کی جانب سے مختص رقم سے زیادہ تھی-پاور جنریشن کیلئے کام کرنے والے ادار ے کے بورڈ آف گورنر نے چھبیس مارچ کو اس کی منظوری دی اور ایکنک نے ریوائزپی سی ون کی منظوری نو جولائی 2015 ء میں دی اس منصوبے پر 16.337 بلین روپے آنے تھے تاہم اس کا کنٹریکٹ سولہ اکتوبر 2016 کو ہوا یعنی بورڈ کی منظوری کے ڈیڑھ سال بعد منصوبے پرکام کرنے کا آغاز ہوا-2012 میں اس منصوبے کا افتتاح امیر حیدر خان ہوتی نے کیا تھا تاہم اب پرویز خٹک نے دوبارہ کردیا حالانکہ ایکنک نے اس کی منظوری بھی دی تھی- اس منصوبے کیلئے 2013-14 میں 2.544 بلین 2014-15 میں 3.830 بلین اور 2015-16 میں 4.220 بلین روپے مختص کئے یعنی ابھی تک تقریبا دس بلین روپے مختص کئے گئے اور اس منصوبے کی تکمیل کی مدت یعنی سال 2017 میں اسے شروع کیا گیا اور اگلے پانچ سال میں یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s