پنجاب کے طرز پرفاٹامیں بھی ای۔خدمت سنٹر کاقیام عمل میں لایاجارہاہے

۔ابتدائی طور پر ایک ماڈل طرز پر سنٹر قائم کیاجائیگا جس کے بعد اس کا دائرہ کار پورے فاٹا تک بڑھایاجائیگا۔ ای خدمت سنٹر عوام کو ہرقسم کی سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کرے گی جس میں ڈرائیونگ لائسنس، اسلحہ لائسنس، ڈومیسائل اور گاڑی کے ٹرانسفرکے کاغذات، شناختی کارڈ،برتھ اورڈیتھ سرٹیفیکیٹ سمیت نکاح نامہ اوردیگر سہولیات مہیاکی جائیں گی۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز پنجاب کے وزیراعلی محمدشہباز شریف کی ہدایت پرپنجاب آئی ٹی بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل سجادلطیف اورڈائریکٹر وسیم بھٹی نے گورنرہاؤس پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال جھگڑا سے ملاقات کی،آئی ٹی بورڈ پنجاب کے دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے اور گورنرکوE خدمت سنٹر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے اعلی حکام بھی اس موقع پرموجود تھے ۔

گورنرنے کہاکہ فاٹا کے عوام کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں حکومت فاٹا کے عوام کو سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے مہیاکرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے اورای خدمت سنٹر اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔اس موقع پر گورنر نے پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف کو بھی خراج تحسین پیش کیاجنہوں نے فاٹامیں ای خدمت سنٹر کے قیام کیلئے آئی ٹی بورڈ پنجاب کی خدمات پیش کیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے گورنر خیبرپختونخوا نے فاٹا میں ای خدمت مرکز کے قیام کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف سے ملاقات کی تھی۔#

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s