وفاق المدارس کے ڈھائی لاکھ سے زائد  طلبہ کے لیئے 1629 امتحانی مراکز قائم

وفاق المدارس کے تحت ملک بھرکے ہزاروں مدارس کے 2لاکھ 44ہزارسے زائد طلبہ و طالبات کے سالانہ امتحانات 22اپریل سے شروع ہونگے ،ملک بھر میں 16سو 29امتحانی مراکز میں 11ہزار 436علما پر مشتمل نگران عملہ بنایا گیا ہے ،ملک بھر میں بیک وقت شروع ہونے والے امتحانات 6روز میں مکمل کئے جائیں گے ،وفاق المدارس العربیہ پاکستان تمام طلبہ کو بغیر کسی رکاوٹ کے ویب سائنٹ و میسج کے ذریعے ایک ماہ میں نتائج دینےاور امتحان کے لئے کل 300سے 520روپے کی کل فیس وصول کرنے والا واحدادارہ ہے ۔’’امت‘‘ کوحاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان ایسا ادارہ ہے جہاں پر بیک وقت امتحانات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اور ملک بھر کے مدارس کے طلبہ کا ایک ہی جیسا پرچہ ہونے کے باوجود نقل سمیت کسی بھی غیر اخلاقی و غیر اصولی سرگرمی کی شکایت سامنے نہیں آتی ہے ۔وفاق المدارس کی جانب سے ملک بھر میں امتحانی مراکز کی تشکیل کا کام مکمل کرکے سینٹر کے عملے اورممتحنین،نگران اعلی و نگران کومکتوب جاری کئے جاچکے ہیں،جبکہ طلبہ و طالبات کو بھی رقم البطاقہ (ایڈمٹ کارڈ)جاری کئے جاچکے ہیں ۔وفاق المدارس کی جانب سے ملک بھر میں بینن و بنات(طلبہ و طالبات )کے لئے 16سو 29امتحانی مراکز کا قیام کیا گیا ہے ۔جن میں سے 5سو 39امتحانی مراکز بنین (طلبہ)جبکہ ایک ہزار90امتحانی مراکز بنات (طالبات)کے لئے بنائے گئے ہیں ۔حفظ و کتب کے مجموعی طورپرملک بھر میں2ہزار 3سو 19امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ امتحانی مراکز میں طلبہ و طالبات کے امتحانات کے لئے وفاق کی جانب سے مرکز کا ایک نگران اعلی اور 25طلبہ کے تناسب سے دیگر نگران مقرر کئے جاتے ہیں ۔جس کی وجہ سے مجموعی طور پر 11ہزار 436نگران و نگران اعلی مقررکتب جبکہ 2ہزار 240قرائے کرام کو حفظ کا ممتحن مقرر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے حفظ و کتب کے مجموعی طور پر13ہزار 676علما و قراکو ممتحن مقرر کیا گیا ہے ۔ملک بھر کے16سو 29مدارس میں قائم ہونے والے امتحانی مراکز میں مجموی طور پر 3لاکھ 15ہزار 184طلبہ و طالبات امتحانات دیں گے ،جن میں 70004حفظ جبکہ 2لاکھ 45ہزار 180طلبہ و طالبات امتحانی عمل میں شریک ہونگے ۔جن میں ایک لاکھ 14سو 13بنین (طلبا)جبکہ ایک لاکھ 43ہزار 768بنات (طالبات)شریک ہونگی ۔وفاق المدارس کے امتحانات میں کل 12درجات (کلاسز)کے طلبہ و طالبات شریک ہوتے ہیں ۔جن سے ایک ہفتہ میں مکمل امتحان لیا جاتا ہے۔جبکہ ایک وقت میں ایک ہی کلاس کاایک جیسا پرچہ ہوتا ہے۔امتحانات کے انعقاد کے بعد رمضان سے قبل اور شعبان کے آخرمیں ایک ماہ کے اندر نتائج سامنے لائے جاتے ہیں ۔امتحان کا عمل 22اپریل بمطابق 25رجب سے 27اپریل و30رجب المرجب 1438ھ تک مکمل کیا جائے گا ۔جس میں متوسطہ کے 14ہزار355طلبہ ،19طالبات،درجہ ثانویہ عامہ کے 23ہزار 636طلبہ ،خاصہ سال اول میں 41ہزار 143طالبات ،خاصہ سال دوم میں 16ہزار 371طلبہ31ہزار586طالبات ،درجہ عالیہ سال اول میں12ہزار 88طلبہ جبکہ 22ہزار 88طالبات ،درجہ عالیہ سال دوم میں 10ہزار 349طلبہ جبکہ17ہزار 734طالبات ،درجہ عالمیہ سال اول میں 9ہزار 680طلبہ جبکہ 13ہزار 716طالبات ،درجہ عالمیہ سال دوم میں 8ہزار 970سے زائد طلبہ،دراسات دینیہ سال اول میں ایک ہزار265طلبہ جبکہ10ہزار24طالبات ،دراسات سال دوم میں 597طلبہ جبکہ 6ہزار 641طالبات ،تجوید للحفاظ میں 3ہزار 568طلبہ• 105طالبات ،تجوید للعلمائ میں 493طلبہ جبکہ 567طالبات شریک ہونگے ۔مجموعی طور پر امسال شعبہ کتب میں 2لاکھ 45ہزار 180طلبہ و طالبات امتحانات میں شریک ہونگے۔جبکہ حفظ و کتب میں مجموعی طور پر3لاکھ 15ہزار 184طلبہ و طالبات امتحانات میں شریک ہونگے۔وفاق المدارس کی جانب سے ریکارڈ طور پر مجموعی طور پرشعبہ حفظ کی 300روپے فیس اور درجہ عالمیہ سال دوم کی 520روپے فیس وصول کی جاتی ہے جس میں نہ صرف امتحان لیا جاتا ہے جبکہ ایک ماہ کے کم دورانیہ میں نتائج بھی سامنے لائے جاتے ہیں۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت مذکورہ لاکھوں طلبہ کے امتحانات 6روز میں مکمل ہوجاتے ہیں ۔جبکہ مذکورہ امتحانات ملک بھر میں بیک وقت اور ایک ہی کلاس کے ہزاروں طلبہ کا ایک ہی پرچہ ہونے کے باوجود نقل کا کوئی کیس سامنے نہیں آتا ہے ۔گزشتہ برس وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے امتحانات میں مجموعی طور پر 2لاکھ 87ہزار 391طلبہ و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے تھے جبکہ ہر سال مدراس و ان میں پڑھنے و پڑھانے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے امسال امتحان میں 27ہزار 608طلبہ کا اضافہ ہوا ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s