پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے پر خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان شاہ فرمان خان کا ردعمل

 

* خیبرپختونخوا حکومت پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے کیلئے صوبائی اسمبلی سے قرارداد منظورکررہی ہے۔ صوبائی ترجمان 

* سپریم کورٹ کے دو سینئر ججوں کی طرف سے صادق اورامین نہ کہلانے اور عہدے سے ہٹائے جانے کی سفارش کے بعد نواز شریف کیلئے وزارت عظمیٰ پر مزید فائز رہنے کا ہر قسم کا اخلاقی جواز ختم ہو چکا ہے ۔شاہ فرمان 

* باقی تین ججوں کی طرف سے نواز شریف کے غیر قانونی اثاثوں اور آف شور کاروبار کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل اُن کے مجرم ہونے کا باضابطہ ثبوت ہے ۔صوبائی ترجمان

* جب نواز شریف گزشتہ ایک سال سے پاناما لیکس میں اپنی غیر قانونی جائیداد اور کاروبار کا منی ٹریل عدالت کو مہیا نہ کر سکی تو جے آئی ٹی کے توسط سے بھی منی ٹریل یا ٹھوس ثبوت سامنے آنے کی توقع نہیں۔شاہ فرمان

* صوبائی حکومت پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے اور ساتھ ہی وزیر اعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتی ہے۔ صوبائی ترجمان

* وزیراعظم نواز شریف اوراُن کے اہل خاندان کے خلاف کرپشن کیس پر جے آئی ٹی کی تشکیل بھی اُن کے مجرم ٹھہرائے جانے کی دلیل ہے کیونکہ جے آئی ٹی ہمیشہ سنگین جرائم کے مرتکب افراد سے متعلق تحقیقات کیلئے بنتی ہے ۔شاہ فرمان 

* جے آئی ٹی کی تحقیقات شروع ہونے پر اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کی رو سے نواز شریف اور خاندان کے سابقہ تمام جرائم اور بند کھاتے بھی دوبارہ کھول دیئے جائیں گے جو باعث شرم ہے اور کم ازکم وزرات عظمیٰ کے اعلیٰ منصب کے شایان شان نہیں۔ صوبائی ترجمان

<><><><><><>

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s