ناموس رسالت، چترال میں شخص کا نبوت کا دعوی

چترال:جامع مسجد چترال کے منبر پر کھڑے ہو کر ایک مبینہ ملعون نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کر لیا۔ خطیب نے ملعون کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ واقعے کی اطلاع لوگوں کو ملتے ہی مشتعل مظاہرین نے پولیس سٹیشن چترال پر حملہ کرکے گیٹ توڑنے کی کوشش کی اور ملعون کی حوالگی کا مطالبہ کر رہے تھے ۔


پولس کی طرف سے مظاہرین پر زبردست آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔آخری اطلاع تک حالات انتہائی کشیدہ تھے۔ واقعات کے مطابق نماز جمعہ کے موقع پرشاہی جامع مسجد چترال میں دوسری صف پر بیٹھے ایک نوجوان رشید خان ولد محمد نور سکنہ ریچ چترال نے کھڑے ہوکر خطیب شاہی جامع مسجد مولانا خلیق الزمان سے لاؤڈ سپیکر پر کچھ بولنے کی اجازت مانگی۔اجازت نہ ملنے پر مبینہ شخص نے خطیب کے سامانے کھڑے ہوکر خود کو نبوت ملنے کا جھوٹااعلان کر دیا۔جس کے بعد مسجد میں موجود نمازیوں میں اشتعال پھیل گیا۔خطیب نے موقع کی نذاکت کو بھانپتے ہوئے ملعون کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مشتعل لوگوں کی بہت بڑی تعداد تھانہ چترال کے سامنے جمع ہو کر ملزم کی حوالگی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مشتعل مظاہرین نے تھانہ چترال کا گیٹ توڑ کر اندر جانے کی کوشش کی تو اُن پر زبردست شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی گئی ۔مظاہرین نے تھانہ چترال اورSP آفس پر شدید پھتراؤ کیا۔ جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی،کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ اور ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ نے مشتعل مظاہریں سے بات چیت کے زریعے مسلہ کا حل نکالنے میں ناکام ہوئے ۔اخری اطلاع تک مظاہریں نے تھانہ چترال کو گھیرے میں لے کر پھتراؤ کر رہے تھے۔دریں اثناء ملزم کے متعلق زرائع نے بتایا ہے کہ مبینہ ملزم رشید خان خلیجی ملک قطر سے دماعی مرض میں مبتلا ہوکر ایک سال قبل گھر آیا تھا۔وقوعہ کے روز ملزم کے بھائی نے علاج کی غرص سے اسے چترال لایا تھاکہ یہ واقعہ رونما ہوا۔زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پولیس نے ملزم کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s