پی ٹی آئی، پی پی پی کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیے جانے کے بعد وزیر اعظم کو تحقیقات مکمل ہونے تک اخلاقی طور پر مستعفی ہونا چاہیے۔ آصف زردادری نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینا وزیراعظم کو راہ فرار دینے کے مترادف ہے۔دونوں رہنمائوں نے مٹھائیاں بانٹنے والے ن لیگ کے رہنمائوں اور کارکنوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ مٹھائیاں کس لیے بانٹ رہے ہیں اس لیے کہ دو ججز نے انہیں بتایا کہ آپ گھر چلے جاو آپ صادق اور امین نہیں رہے۔ دوسری جانب عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے مکمل ہونے تک وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں اور کیس جیتنے کے بعد اپنی کرسی پھر سنبھال لیں کیونکہ یہی مطالبہ انہوں نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے بھی کیا تھا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا فیصلہ پہلے کسی وزیر اعظم کے خلاف نہیں آیا جبکہ دو ججز نے وزیر اعظم سے یہ بھی کہا کہ آپ نے دروغ گوئی سے کام لیا ہے جس کے بعد منصب پر فائز رہنے کا ان کے پاس کوئی جواز نہیں بچتا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے شریک چیئر میں آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نو ماہ تک عوام کے ساتھ مذاق کیا جاتا رہا جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ جو کام سپریم کورٹ نہ کر سکی وہ ان کے ماتحت 18 گریڈ کے افسر اب کریں گے۔آصف زرداری نے وزیر اعظم کو نا اہل قرار دینے والے دو سینئر ججز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر کا فیصلہ جونیئر پر غالب ہوتا ہے۔دوسری جانب سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد جہاں ن لیگ کے کارکن بھنگڑے ڈالتے اور مٹائیاں بانٹتے رہے وہاں جماعت کے رہنمائوں نے مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف صادق بھی ہیں اورامین بھی ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s