خیبر پختونخوا میں مردم شماری کمیٹی چیئرمین کا اعلامیہ جاری

پشاور۔وفاقی وزارت فنانس،ریونیو،اقتصادی امور،نجکاری واعدادوشماری کی تجویزپرعملدرآمدکرتے ہوئے محکمہ لوکل گورنمنٹ،الیکشنز ودیہی ترقی خیبرپختونخوانے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ کے مشیربرائے قانون ایڈوکیٹ عارف یوسف کو مردم شماری کمیٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا کمیٹی میں ایک چیئرمین جبکہ تین ممبران ہوں گے۔

،چیئرمین کمیٹی برائے مردم شماری عارف یوسف کے علاوہ ممبران میں ڈائریکٹراعدادوشمار،منصوبہ بندی وترقی خیبرپختونخوا،منیجنگ ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈخیبرپختونخوا اورپشاوریونیورسٹی کے اعداد و شماری کے ڈیپارٹمنٹ سے پروفیسر محمداقبال شامل ہیں اس حوالے سے عارف یوسف نے کہاکہ کمیٹی ڈیٹا انٹری، معلومات کی سکیننگ،پاکستان بیوروآف سٹیٹسٹک کے ہیڈکوارٹرمیں ڈاٹا پراسیسننگ سمیت دیگرپیرامیٹرزکی نگرانی کریگی۔انہوں نے کہاکہ علاوہ ازیں صوبائی حکومت کوبھی اعدادوشمارکی تالیف کے حوالے سے آگاہ رکھا جائیگا اورمردم شماری کی تکمیل پراپنی رپورٹ صوبائی حکومت کوپیش کریگی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s