صوابی میں پولیس اور حساس اداروں کا جوائنٹ اپریشن

صوابی میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن میں دو سو چوالیس مشتبہ افراد گرفتار کر لِئے ہیں جبکہ پندرہ سہولت کار بھی کار اسلحے سمیت پکڑے گئےصوابی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ کاروائی کے دوران درجنوں مکانات کی تلاشی لی گئی جہاں سے دو سو چوالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔۔ گرفتار افراد میں جرائم پیشہ، سہولت کار اور غیر مقامی افراد شامل ہیں ۔ سرچ آپریشن تور ڈھیر، مانکی ، جہانگیرہ اور ملحقہ علاقوں کی کیا گیا۔ تمام گرفتار افراد کو تفتیش کے لیے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیاہے۔۔ جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے

Leave a comment