پولیس افسران کااختیارات کا ناجائز استعمال

پشاور پولیس کے ایک اعلی پی ایس پی افسر نے افغان اسمگلر سے پکڑی جانیوالی کروڑوں روپے کی نان کسٹم پیڈ گاڑی اپنی امی جان کو تحفے میں دے دی ھے۔ سنٹرل پولیس آف پشاور کےاعلی پولیس افسر کے مطابق پشاور سرکل کے ایک ڈی ایس پی نے ناکہ بندی کے دوران ایک افغان اسمگلر سے قمیتی نان کسٹم پیڈ گاڑی پکڑکر بند کر دی جس کی اطلاع مذکورہ دُبلے پتلے پی ایس پی افسر کو ملی تو اُنہوں نے ڈی ایس پی کو مذکورہ لگثرری گاڑی اُن کے گھر پہنچانے کی ہدایت کی اور ساتھ میں یہ بھی ہداہت کی کہ اس بات کا کسی کو پتہ نہ چلے مگرآخر کار یہ بات لیک ھوگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے مذکورہ افغان اسمگلر کو دہشت گردی کے جھوٹے کیس میں بھنسوانے کی دھمکی دی گئی اور تھانے کی روزنامچہ رپورٹ میں مذکورہ گاڑی کا ذکر بھی میں درج نہیں کیا گیا۔ گاڑی کی اطلاع جب کلکٹر کسٹم پشاور قربان علی خان کو ملی تو اُنہوں نے کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کو معاملے کی تحقیقات کرکے گاڑی برآمد کرنے کا ٹاسک دیا ھے۔ کسٹم ذرائع کے مطابق پولیس کے پاس کسٹم ایکٹ میں گرفتاری کا کوئی جواز پیدا نہیں ھوتا اگر وہ نان کسٹم پیڈ اشیاء پکڑ بھی لیں تو اُنہیں کسٹم کے حوالے کرنی ھونگی۔ ذرائع نے مذید بتایا کہ افغانی کی قیمتی گاڑی ہڑپ کرکے پولیس افسر نے ڈکار بھی نہیں مارا۔ مذکورہ پولیس افسر کا ایک اور بھائی بھی پی ایس پی افسر بتایا جاتا ھے۔ مذید انکشافات کی توقع ھے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s