ادھرقانون سازی ادھر وسطی کرم میں غیرت کے نام پر لڑکا، لڑکی قتل

honer-killing-picوسطی کرم ایجنسی کے تیندور علاقے میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کو قتل کیا گیا ہے ۔ مقامی زرائع کے مطابق مقتول لڑکا مقتول لڑکی کے گھر گیا تھا جہاں گھر والوں نے دونوں کو موقع پر گھیر لیا اور بعد میں دونوں کو قتل کردیا ۔ پولیٹیکل انتطامیہ کے مطابق اس ضمن میں ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ۔ خیال رہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں قبائلی روایات کی رو سے مشران کا جرگہ بلایا جاتا ہے جس کے بعد لڑکے کے گھر والے لڑکی کے گھر ننواتے لیکر جاتے ہیں اور ان سے معافی مانگتے ہیں ۔

واضح رہے کہ تین دن قبل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں غیرت کے نام پر قتل کے خلاف قانون سازی کی گئی جس کے تحت قاتل کو عمر قید کی سزا تجویز کی گئی ہے  اور اس بل کو پاس کرنے سے پاکستان کو اقوام عالم میں پزیرائی بھی حاصل ہوئی ہے۔

Advertisements

One Comment Add yours

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s